امریکہ ایران محافظین انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی غلطی نہ کرئے، ایران

امریکہ کی طرف سے ایران محافظین انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل  کرنے  کے دعوؤں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

823178

ایران محافظین انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے امریکا کو  خبر دار کیا  ہے کہ وہ ان گارڈز کو دہشت گرد قرار دینے کی غلطی نہ کرے ۔  انھوں نے کہا  کہ اگر امریکا نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو ایران بھی امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دے دے گا۔  اگر وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئے پابندیوں کا فیصلہ کیا تو پھر امریکا کو خطے میں قائم اپنے فوجی اڈے کو بھی ایرانی سرحدوں سے دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر منتقل کر لینا چاہیے ۔

 یاد رہے کہ ایرانی میزائل دو ہزار کلومیٹر تک کے دائرے میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس وقت امریکا کے ایران کے ہمسایہ ممالک یا خطے کی دیگر ریاستوں میں جتنے بھی فوجی اڈے موجود ہیں وہ ایران کی قومی سرحدوں سے 500 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہیں۔

اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ  ہونے والے ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے کا احتمال  ہونے  کا جو اعلان کیا تھا ایران کے صدر حسن روحانی نے ا س پر شدید رد عمل ظاہر  کیا تھا ۔

متعللقہ خبریں