سعودی عرب، ریاض میں داعش کے دہشت گرد پکڑے گئے

جس دوران  ایک دہشت گرد نے  اپنے جسم پر باندھے بم کو ہوا میں اڑا دیا،  جبکہ   ایک دوسرا  دہشت گرد  مردہ حالت میں برآمد ہوا۔ پولیس نے اس دوران 5 افراد کو  حراست  میں  لیا ہے

821616
سعودی عرب، ریاض میں داعش کے دہشت گرد پکڑے گئے

سعودی عرب میں داعش   کے حامی  دہشت گردوں کے ایک  سیل کوناکارہ بنا دیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کی سیکورٹی  ذرائعوں کے حوالے سے   جاری کردہ  خبر کے مطابق ریاض میں  دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں مکہ مکرمہ کی سیکورٹی کو ہدف بنانے والی    دہشت گرد تنظیم داعش کے   حامی ایک گروہ کو پکڑ لیا ہے۔

اس آپریشن کے دائرہ عمل میں  دارلحکومت ریاض میں  پولیس نے تین  مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جس دوران  ایک دہشت گرد نے  اپنے جسم پر باندھے بم کو ہوا میں اڑا دیا،  جبکہ   ایک دوسرا  دہشت گرد  مردہ حالت میں برآمد ہوا۔ پولیس نے اس دوران 5 افراد کو  حراست  میں  لیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد حجرہ    وزارت دفاع  پر خود کش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں