ایک نئی فتح نے افق سے ابھرنا شروع کر دیا ہے: حیدر العبادی

ہماری فورسز اپنی تمام یونٹوں کے ساتھ بیک وقت آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور فتح پر فتح حاصل کر رہی ہیں: العبادی

811094
ایک نئی فتح نے افق سے ابھرنا شروع کر دیا ہے: حیدر العبادی

عراق کے صدر حیدر العبادی نے کہا ہے کہ کیرکوک سے منسلک علاقے ہاویجہ کو دہشت گرد تنظیم داعش سے بچانے کے آپریشن   کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے جاری کردہ اعلان میں العبادی نے کہا ہے کہ "ہم ایک نئے عراق کے شفق پر  ہاویجہ کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے رہا کروانے  کے آپریشن کا پہلا مرحلہ  شروع ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز اپنی تمام یونٹوں کے ساتھ بیک وقت آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور فتح پر فتح حاصل کر رہی ہیں

انہوں نے کہا کہ "ایک نئی فتح نے بھی افق سے ابھرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ العبادی نے کل موصل سے منسلک تحصیل معمر کا دورہ کیا اور فوجی حکام  کے ساتھ ہاویجہ اور صلاح الدین سے منسلک علاقے شیرگات  کو بچانے کے آپریشن پر بات چیت کی تھی۔



متعللقہ خبریں