مکہ پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اتحادی فوج نے یمنی سر زمین سے مکہ کی جانب داغے  گئے بلاسٹک میزائل حملوں کو   فضا میں ہی ناکام بنا دیا  اور جوابی کاروائی کی

779089
مکہ پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

 سعودی عرب کی زیر قیادت  اتحادی فوج  نے یمنی صدر مقام  صنعا٫ میں حوثیوں  کے بعض ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

 یہ بمباری یمنی سر زمین سے مکہ کی جانب داغے  گئے بلاسٹک میزائل کے جواب میں کی  گئی جسے اتحادی فوج نے  فضا میں ہی ناکام بنا دیا  تھا ۔

 اس دوران   صارف نامی علاقے  میں واقع ایک فوجی ہیڈ کوارٹر  اور  دارالحکومت  کے شمال میں واقع  ہشام البقرہ  نامی ہیڈ کوارتر پر دو فضائی حملے کیے گئے۔

  حوثی نواز ٹی و ی چینل  المصیرہ  کا کہنا ہے کہ  امران نامی  صوبے   سے ملحقہ  حرف سفیان  اور حوث نامی قصبوں  پر بھی حملے کیے گئے ۔



متعللقہ خبریں