شام: اتحادی طیاروں کی بمباری،40 دہشتگرد ہلاک

امریکہ نے  اتحادی قوتوں کی مدد سے  شامی شہر الراقہ پر  دہشت گرد تنظیم پی کےکے  کی ذِلی شاخ  پی وائی ڈی  کے ٹھکانوں پر حملہ کرتےہوئے 40 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

767441
شام: اتحادی طیاروں کی بمباری،40 دہشتگرد ہلاک

امریکہ نے  اتحادی قوتوں کی مدد سے  شامی شہر الراقہ پر  دہشت گرد تنظیم پی کےکے  کی ذِلی شاخ  پی وائی ڈی  کے ٹھکانوں پر حملہ کرتےہوئے 40 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

 اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق  اتحادی طیاروں نے  آقریشی  نامی  قصبے پر  فضائی حملے کیے  جس میں 40 دہشتگرد مارے گئے  اور متعدد زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ   قصبےکے  جوار میں   داعش اور پی کےکے  کے درمیان  جھڑپیں ہونے کی  بھ اطلاعات ملی ہیں  جس پر اتحادی قوتوں نے  داعش کے مختلف ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔

 اس اثنا  میں داعش نے اپنے   علاقائی نیٹ ورک  اور سوشل میڈیا    کے ذریعے  اعلان کیا  ہے کہ اتحادی قوتوں   نے دو روز کے اندر  حملے کرتےہوئے  23 شہریوں  کو ہلاک اور 46 کو زخمی کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں