مرسی کی اپنے اہل خانہ سے 4 سال بعد ملاقات

مرسی کے اہل خانہ نے 27 مئی کو اعلان کرتے ہوئے     چار برسوں سے  محمد مرسی سے ملاقات   کی اجازت نہ دیے جانے کی سرزنش  کی تھی

745849
مرسی کی اپنے اہل خانہ سے 4 سال بعد ملاقات

مصر میں   فوجی بغاوت کے ذریعے   عہدے سے سبکدوش کیے جانے والے    پہلے منتخب شدہ  صدر  محمد مرسی     کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کی   اجازت  چار سال    بعد دی گئی ہے۔

مرسی کے چھوٹے برخودار  عبداللہ مرسی، والدہ نجلا  علی محمود اور بہن     شیما نے  تورا جیل میں مرسی سے ملاقات کی۔

چار سال  بعد ہونےو الی  یہ پہلی ملاقات ایک گھنٹے تک  جاری رہنے اور  مرسی کی صحت ٹھیک ہونے کا   بتانے والے عبداللہ  کا  کہنا تھا کہ    کن کن افراد کے محمد مرسی سے ملاقات کر سکنے کا تعین   مصری حکام نے کیا تھا۔

خیال رہے کہ مرسی کے اہل خانہ نے 27 مئی کو اعلان کرتے ہوئے     چار برسوں سے  محمد مرسی سے ملاقات   کی اجازت نہ دیے جانے کی سرزنش  کی تھی  جس کے بعد حکومت نے   اس ملاقات کی اجازت دی۔

میڈیا کو تحریر کردہ    ایک خط کے شائع ہونے کے بعد  نومبر سن 2013 سے مرسی سے  ملاقات  پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں