شامی فوجی دستوں کی ترکمین داع پر گولہ باری
شام میں اسد انتظامیہ کے فوجی دستوں نے لازکیے کے جوار میں واقع ترکمین داع پر شدید گولہ باری
741058
شام میں اسد انتظامیہ کے فوجی دستوں نے لازکیے کے جوار میں واقع ترکمین داع پر شدید گولہ باری کی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے مخالفین کے زیر کنٹرول دیہات صراف، کلیز اور سالور پر گولہ باری کی اور طوفاحیے پہاڑیوں پر میزائل پھینکے۔ مخالفین نے بھی جوابی حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی تباہ ہو گئی اور متعدد فوجی زخمی ہو گئے ۔
دریں اثناءامریکہ کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کے راکا شہر کے جوار پر بمباری کے نتیجے میں 20 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
اتحادی قوتوں نے اس حملے کے بارے فی الحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی