شام : ہسپتال پر فضائی حملہ 4 شہری ہلاک کثیر تعداد میں مریض اور صحت کا عملہ زخمی

ادلیب کے جنوب میں واقع گاوں عابدین  کے ہسپتال پر فضائی حملے میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور ہسپتال خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا

718610
شام : ہسپتال پر فضائی حملہ 4 شہری ہلاک کثیر تعداد میں مریض اور صحت کا عملہ زخمی

شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول شہر ادلیب کے جنوب میں واقع گاوں عابدین  کے ہسپتال پر فضائی حملے میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور ہسپتال خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا۔

شام کے عبوری وزیر صحت فراس جُندی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال میں موجود کثیر تعداد میں مریض  اور صحت کے عملے کے افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جُندی کے مطابق زخمیوں کو فیلڈ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حملے کے مقام پر امدادی ٹیمیں کاروائیو ں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں