اسرائیل: فلسطینی قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کر دی

اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کردی ہے جس کی اپیل معروف فلسطیینی لیڈر مروان برغوثی نے کی تھی

715428
اسرائیل: فلسطینی قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کر دی

اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کردی ہے۔

یاد رہے کہ اُن سے جیل میں قید معروف فلسطینی لیڈر مروان برغوثی نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

فلسطینی انتظامیہ  کے قیدیوں کے امور کے سربراہ عیسیٰ قرق نے کہا ہے تقریباً  1300 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم فلسطینی قیدی کلب نے بھوک ہڑتالی قیدیوں کی تعداد پندرہ سو بتائی ہے۔

واضح رہے کہ مروان برغوثی اسرائیل کے خلاف دوسری انتفاضہ تحریک کے دوران  ملوث ہونےپر عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول ہیں اور رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وہ فلسطینی صدارت کا انتخاب بھی جیت سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار فلسطینی مختلف الزامات کی پاداش میں قید ہیں اور ان میں زیادہ تر قابض اسرائیلی فوج  کی چیرہ دستیوں کی مزاحمت کی پاداش میں پکڑے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں