عراق کا 65 فیصد حصہ داعش سےآزاد کروالیا گیا ہے: میک گرک

صدر ٹرمپ  کے داعش  کے خلاف جنگی امور کے خصوصی  ایلچی  بریٹ میک گرک نے کہا ہے کہ  عراقی سر زمین کا 65 فیصد حصہ داعش سے واپس  لے لیا گیا ہے

689926
عراق کا 65 فیصد حصہ داعش سےآزاد کروالیا گیا ہے: میک گرک

صدر ٹرمپ  کے داعش  کے خلاف جنگی امور کے خصوصی  ایلچی  بریٹ میک گرک نے کہا ہے کہ  عراقی سر زمین کا 65 فیصد حصہ داعش سے واپس  لے لیا گیا ہے۔

 میک گرک نے   بغداد میں  امریکی سفارت خانے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عراقی فوج نے  اتحادی  افواج کے ساتھ مل کر  عراقی سر زمین کا 50 ہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ  داعش سے واپس لے لیا ہے  ۔

 میک گرک نے کہا کہ  اس آپریشن  کے دوران  مجموعی طور پر  90 ہزار افراد کو تربیت دی  گئی ،اتحادی طیاروں کی بمباری  میں داعش کے 180 اہم سرغنہ مارے گئے اور  تنظیم   کو رسد  اور غیر ملکی جنگجووں کی تنظیم میں شمولیت کے  تمام راستے مسدود کر دیئے گئے ہیں۔

 امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ  داعش کے گرد اس وقت گھیرا تنگ ہے  اور ہم عراق کی مدد سے  ُاس کے خلاف یہ جنگ جیت لیں گے۔

میک گرک نے بتایا کہ  عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی  جلد ہی امریکہ کا دورہ کرتےہوئے صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

 یاد رہے کہ میک گرک نے گزشتہ ہفتے  بغداد میں  عراقی وزیر اعظم العبادی  کے علاوہ اسپیکر اسمبلی سلیم الجبوری  اور وزیر دفاع عرفان خیالی سے ملاقات کی تھی۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں