موصل ائر پورٹ پر عراقی فورسز کا مکمل کنٹرول

موصل ائر پورٹ  مکمل طور پر عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے ۔

679200
موصل ائر پورٹ پر عراقی فورسز کا مکمل کنٹرول


موصل ائر پورٹ  مکمل طور پر عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے ۔

عاقی فورسز نے ملک میں انتہا پسند تنظیم داعش کے آخری مضبوط گڑھ موصل کے جنوبی حصے میں ائر پورٹ کو آزاد کرا لیا ہے ۔ 23 فروری کو عراقی فورسز نے موصل ائر پورٹ کو کنٹرول میں لینے کے لیے بھرپور کارروائی کی ۔ فورسز کو لڑاکا طیاروں، ڈرونز، ہیلی کاپٹر گن شپس اور توپ خانے کی مدد بھی حاصل تھی ۔ گھمسان کا رن پڑا ، جس میں داعش کے درجنوں جنگجو مارے گئے ۔ عراقی فورسز شدید لڑائی کے بعد موصل کے مشرقی حصے کا کنٹرول پہلے ہی حاصل کر چکی ہیں۔ مغربی حصے کی بازیابی کے آپریشن میں انہیں داعش کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ریپڈ رسپانس فورس سے وابستہ بریگیڈیئر جنرل عباس نے بتایا کہ داعش نے موصل ائر پورٹ کے رن وے کو پہلے ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔ اب ائر پورٹ کا مکمل کنٹرول عراقی فورسز کے ہاتھ میں ہے ۔ موصل سے داعش کے جنگجوؤں اور حامیوں کو نکالنے کی مہم میں اب بھرپور کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔ یہ مہم اکتوبر سے جاری ہے ۔ اس دوران کئی بار گھمسان کی لڑائی ہوئی اور سرکاری فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔



متعللقہ خبریں