جنیوا میں ہونے والے شام مذاکرات میں پیش رفت کی امید نہیں: ڈی مستورا

شام مذاکرات سے متعلق اقوام متحدہ کے ایلچی    اسٹیفن  ڈی مستورا نے کہا ہے کہ انھیں آج  سے جنیوا میں آغاز ہونے والے شام امن مذاکرات میں کسی نمایاں پیش رفت کی توقع نہیں ہے

678214
جنیوا میں ہونے والے شام مذاکرات میں پیش رفت کی امید نہیں: ڈی مستورا

 شام مذاکرات سے متعلق اقوام متحدہ کے ایلچی    اسٹیفن  ڈی مستورا نے کہا ہے کہ انھیں آج  سے جنیوا میں آغاز ہونے والے شام امن مذاکرات میں کسی نمایاں پیش رفت کی توقع نہیں ہے بلکہ یہ شامی تنازعے کے حل کی غرض سے ایک سیاسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے سلسلہ وار بات چیت کا آغاز ہوں گے۔

ڈی مستورا نے گزشتہ  روز جنیوا میں ایک  اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمیں کوئی بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں ہیں البتہ انھوں نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ ان مذاکرات سے ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا اور کوئی بھی فریق دوسرے فریق کو اشتعال دلا کر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔  

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک مفید موقع ہوگا اور ہم ایک سنجیدہ کوشش کریں گے۔

ڈی مستورا کا کہنا تھا کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس ،ترکی اور ایران کی میزبانی میں مزید مذاکرات ہوں گے اوروہاں جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور قیدیوں سمیت متعلقہ انسانی امور پر بات چیت کی جائےگی۔

 



متعللقہ خبریں