غزہ کے ساتھ جنگ کچھ  زیادہ دُور نہیں ہے: نافتالی بینٹ

اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک جنگ ہونے کو ہے اور اصل سوال یہ نہیں کہ جنگ ہو گی یا نہیں ؟ اصل سوال یہ ہے کہ یہ جنگ کس وقت ہو گی؟

667776
غزہ کے ساتھ جنگ کچھ  زیادہ دُور نہیں ہے: نافتالی بینٹ

اسرائیلی وزراء کی طرف سے غزہ پر دوبارہ سے حملے کی دھمکی ۔۔۔

اسرائیلی روزنامے یڈیوتھ آہرونوتھ کی خبر کے مطابق وزیر تعلیم اور یہودی ہوم پارٹی کے چئیر مین انتہائی دائیں بازو کے حامی سیاست دان نافتالی بینٹ  نے کہا ہے کہ غزہ کے ساتھ جنگ کچھ  زیادہ دُور نہیں ہے۔

بینٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک جنگ ہونے کو ہے اور اصل سوال یہ نہیں کہ جنگ ہو گی یا نہیں ؟ اصل سوال یہ ہے کہ یہ جنگ کس وقت ہو گی؟

انہوں نے کہا کہ حماس زندگی کی تعمیر کرنے کی بجائے جنگی سامان  کے لئے سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

غزہ اور لبنان  میں اسرائیل  کے وجود کے لئے خطرات کی مستقل موجودگی کا دعوی کرتے ہوئے بینٹ نے کہا ہے کہ "اسرائیل کو اس کا سخت جواب دینا چاہیے۔ اسرائیل کا جنگ  کو مساوات کے ساتھ  ختم کرنا نہیں جنگ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے"۔

اسرائیلی وزیر یوآف گالانٹ نے بھی اسرائیل ریڈیو کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آئندہ بہار میں ہمیں حماس کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہونا چاہیے"۔

گالانٹ نے دعوی کیا کہ اس نوعیت کی جھڑپوں  کی فریق حماس ہے کہ جو  سرنگیں کھودنےا ور اسرائیلیوں  پر حملوں کو جاری رکھنے کے لئے راکٹ بنانے  میں مصروف ہے۔



متعللقہ خبریں