ایران کی جوابی کاروائی، ہم بھی امریکی شہریوں کے ایران میں داخلے کو ممنوع قرار دےدیں گے

جب تک امریکہ ایرانی شہریوں کے خلاف حقارت آمیز پابندیوں کو ختم نہیں کرتا  ایران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے  امریکہ کے خلاف  اسی نوعیت کی کاروائی کرے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ

661117
ایران کی جوابی کاروائی، ہم بھی امریکی شہریوں کے ایران میں داخلے کو ممنوع قرار دےدیں گے

ایران نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو ممنوع قرار دینے سے متعلق، فیصلے  کا جواب دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکی شہریوں کے ایران میں داخلے کو ممنوع قرار دےدیں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ ایرانی شہریوں کے خلاف حقارت آمیز پابندیوں کو ختم نہیں کرتا  ایران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے  امریکہ کے خلاف  اسی نوعیت کی کاروائی کرے گا۔

فیصلے  کے ایرانی شہریوں کے خلاف حقارت پر مبنی ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انتہا پسندی کے حامیوں  اور ان کے معاونین کے لئے ایک "ہدئیے" کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کا متنازع فیصلہ ایران، عراق، شام، یمن، لیبیا، صومالیہ اور سوڈان کا احاطہ کرتا ہے  اور ان ممالک کے شہریوں کے لئے90 روزہ ویزے کی پابندی پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں