موصل آپریشن سے شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

موصل  کی جھڑپوں کی بنا پر  دہشت گرد تنظیم  داعش  کے زیر کنٹرول    علاقوں    میں مقیم تقریباً نصف ملین   افراد   کو انسانی  امداد  کی ترسیل  مکمل  طور پر رک سکتی ہے

624390
موصل آپریشن  سے شہری  بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ   نے عراقی قوتوں    سے اپیل کی ہے کہ وہ  موصل میں جاری  جھڑپوں  کی بنا   پر شہریوں کی ہلاکتوں کا سد باب کرنے کے زیرِ مقصد  شہر سے     نقل    مکانی  کے    لیے   ایک محفوظ راہداری  تشکیل    دیں۔

اقوام متحدہ  کے  انسانی امدادی   رابطہ دفتر    سے جاری کردہ  تحریری   اعلامیہ  میں ،       واضح کیا گیا ہے جھڑپیں ہونے  والے مقامات  کے جوار میں واقع  مشرقی علاقوں  میں مقیم    شہریوں  کو سنگین سطح کا    خطرہ لا حق ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ موصل  کی جھڑپوں کی بنا پر  دہشت گرد تنظیم  داعش  کے زیر کنٹرول    علاقوں    میں مقیم تقریباً نصف ملین   افراد   کو انسانی  امداد  کی ترسیل  مکمل  طور پر رک سکتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موصل  کی  جھڑپوں سے  راہ  فرار    اختیار کرنے والوں کی اکثریت    حاضر  اور حسن شام کیمپ  میں مقیم  ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اعلان  کیا تھا کہ 15 لاکھ نفوس کے حامل   موصل شہر سے     دس لاکھ کے قریب افراد  کی نقل مکانی    کا احتمال  پایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں