اسد قوتوں کی حلب پر گولہ باری، 45 افراد ہلاک

شام میں اسد قوتوں کیطرف سے حلب کے شمالی علاقے پر گولہ باری کے نتیجے میں  عورتوں اور بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

620629
اسد قوتوں کی حلب پر گولہ باری، 45 افراد ہلاک

شام میں اسد قوتوں کیطرف سے حلب کے شمالی علاقے پر گولہ باری کے نتیجے میں  عورتوں اور بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

حلب سول سوسائیٹیز کی ٹیم کے پریس امور کے ذمہ دار ابراہیم ابو لیس نے کہا ہے کہ اسد قوتوں سے وابستہ توپخانے نے مخالفین کے زیر کنٹرول جوب الکبے محلے پرگولہ  باری  کرتے ہوئے 45  شہریوں کو ہلاک اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہے ۔علاقے پر اب بھی شدید گولہ باری جاری ہے ۔

15  نومبر سے لیکر ابتک حلب کے مشرقی علاقے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 739 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان حملوں میں اڑھائی ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔دمشق کے بعد حلب شام  کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔

متعللقہ خبریں