ایران میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ، 31 افراد ہلاک 70 زخمی

ایران کے شہر شاہرود میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

617929
ایران  میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ، 31 افراد ہلاک  70 زخمی

ایران کے شہر شاہرود میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

شمال وسطیٰ صوبے سیمنان کے شہر شاہرود میں واقع ریلوے اسٹیشن پر پہلے سے کھڑی ایک مسافر ٹرین سے دوسری مسافر ٹرین ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ۔  حادثے کے بعد دونوں مسافر ٹرینوں کی کئی بوگیوں میں آگ  بھڑک اٹھی جس پر طویل جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

حکام کےمطابق حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعللقہ خبریں