یمن: جھڑپیں جاری، 24 افراد ہلاک

بیضاء اور تائز میں حکومتی فوجی یونٹوں اور حوثیوں اور معزول لیڈر علی عبداللہ  صالح کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 24 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے

605285
یمن: جھڑپیں جاری، 24 افراد ہلاک

یمن کے شہروں بیضاء اور تائز میں حکومتی فوجی یونٹوں اور حوثیوں اور معزول لیڈر علی عبداللہ  صالح کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 24 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکومت کی حامی عوامی مزاحمتی فورسز  کے انفارمیشن مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عوامی مزاحمتی فورسز   کی طرف سے بیضاء کے مغربی علاقوں ولد رابی  اور الساوما میں کئے گئے آپریشنوں میں حوثیوں اور صالح کے حامیوں  میں سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تائز میں ہونے والی جھڑپوں میں  عوامی مزاحمتی فورسز   کی طرف سے 5 اور حوثی عسکریت پسندوں کی طرف سے 10 افراد ہلاک  اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن  کو ایک سال سے زائد عرصے سے سیاسی عدم استحکام  کا سامنا ہے۔

ملک کے متعدد شہروں میں حوثیوں اور معزول لیڈر علی عبداللہ صالح کے حامیوں اور سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے تعاون سے انتظامیہ کے حامی گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں