موصل کے 12 دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے واپس لے لیا گیا: عراقی فوج

عراقی فوج نے موصل کے جنوبی اور مغربی حصوں کے 12 دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے

604665
موصل کے 12 دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے واپس لے لیا گیا: عراقی فوج

عراقی فوج نے موصل کے جنوبی اور مغربی حصوں کے 12 دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی فوج سے منسلک مشترکہ آپریشنز کمانڈ دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق موصل کے جنوب میں العاربید، سودائے، الصالاحیہ، المشارق اور تل الذہب کے دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔

شہر کے مغرب میں الفارسیہ سفلہ، باتیشا، ہربیت العبادہ غربی، ہربیت الحمادی، ہرباتو علی علو کے دیہاتوں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل کو داعش سے چھڑانے کے لئے  17 اکتوبر سے لے کر اب تک آپریشن جاری ہے جس میں عراقی فوج، پولیس اور عراقی علاقائی کرد انتظامیہ سے منسلک پیش مرگہ فورسز  شامل ہیں اور بین الاقوامی کولیشن فورسز آپرشن کے ساتھ فضائی تعاون کر رہی ہیں۔  



متعللقہ خبریں