شام میں ایک اسکول پر بمباری ، 22 طالب علم اور 6 اساتذہ  جان بحق

شام میں ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 22 طالب علم اور 6 اساتذہ  جان بحق   ہو گئے ہیں ۔

598040
شام میں ایک اسکول پر بمباری ، 22 طالب علم اور 6 اساتذہ  جان بحق

شام میں ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 22 طالب علم اور 6 اساتذہ  جان بحق   ہو گئے ہیں ۔

 اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبہ ادلیب میں ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 22 طالبعلموں اور 6 اساتذہ  سمیت  متعدد  افرادہلاک اور زخمی ہوگئے  ہیں ۔زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔ بمباری کے باعث اسکول کی قریبی عمارتیں بھی منہدم ہوگئی ہیں ۔

شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسکول کے مرکزی دروازے پر ایک راکٹ آکر گرا جب کہ  بمباری اس وقت کی گئی جب بچے چھٹی کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ  جن طیاروں سے بمباری کی ہے ان کا تعلق  شامی انتظامیہ اور  روس   سے ہو  سکتا ہے ۔

متعللقہ خبریں