داعش کے دو ٹھکانوں پر بمباری، دو دہشت گرد ہلاک

داعش کے دو ٹھکانوں پر بمباری کرتے  ہوئے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے ۔

597327
داعش کے دو ٹھکانوں پر بمباری، دو دہشت گرد ہلاک

شام کے شمالی علاقے میں  موجود دہشت گرد تنظیم داعش کا صفایا کرنے کے لیے 24 اگست  کو شروع کردہ کاروائی کے دائرہ کار میں داعش کے دو ٹھکانوں پر بمباری کرتے  ہوئے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے اور دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دریں اثناءشامی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کی مخالفین کے  علاقےتال نائیف  پر بمباری سےدو  اراکین ہلاک  ہو ئے  ہیں  جبکہ  دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں  26  مخالفین زخمی ہو گئے ہیں ۔    مخالفین نے داعش کے زیر کنٹرول چار قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ 

فوجی کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 1300 مربع کلو میٹر کے علاقے کو داعش کے قبضے سے  چھڑا لیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں