مصر میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی ہلاک
مصری فوج اور سیکورٹی قوتیں ستمبر 2013 سے سینا کے کئی علاقوں میں دہشت گرد کے طور پر بیان کردہ عناصر کے خلاف نبردِآزما ہے
592762
مصر کے جزیرہ نما سینا میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشنز کےد وران ہونے والی جھڑپ میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔
مصری فوج کے ترجمان محمد ثمیر کا کہنا ہے کہ سیا کے شمالی علاقہ جات میں فوج کی بعض چوکیوں پر حملہ کیا گیا۔اس دوران جھڑپ چھڑنے سے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں تو 6 مسلح حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں 16 پناہ گاہوں اور 11 دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ مصری فوج اور سیکورٹی قوتیں ستمبر 2013 سے سینا کے کئی علاقوں میں دہشت گرد کے طور پر بیان کردہ عناصر کے خلاف نبردِآزما ہے۔