مشرقی بیت المقدس: اسرائیل پولیس ڈائریکٹریٹ کے سامنے مسلح حملہ

حملہ پولیس ڈائریکٹریٹ کے سامنے ٹرام وے اسٹاپ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ یوناتان یاگوڈسکی

585848
مشرقی بیت المقدس: اسرائیل پولیس ڈائریکٹریٹ کے سامنے مسلح حملہ

مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل پولیس ڈائریکٹریٹ کے سامنے مسلح حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس کی طرف سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی ہنگامی امدادی سروس ریڈ ڈیوڈ اسٹار  کے پریس ترجمان یوناتان یاگوڈسکی کے بیان کے مطابق حملہ پولیس ڈائریکٹریٹ کے سامنے ٹرام وے اسٹاپ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

یاگوڈسکی کے مطابق زخمیوں کو مشرقی بیت المقدس میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان مِکی روزن فیلڈ نے بھی اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

روزفیلڈ نے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ مشرقی بیت المقدس 1967 سے اسرائیل کے زیر تسلط ہے۔



متعللقہ خبریں