شام میں روسی طیارہ گر کر تباہ٫ دوہواباز ہلاک

ایم آئی 5 2 ہیلی کاپٹر کو شدت تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے زمین سے نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں اسلحہ ختم ہو چکا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹرکو پالمیرا کے مشرق میں ہفتے کو اس وقت مار گرایا گیا جب سرکاری فورسز نے فضائی امداد کی درخواست کی تھی

526603
شام میں روسی طیارہ گر کر تباہ٫ دوہواباز ہلاک

10

روس کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دو ہواباز ہلاک ہو گئےہیں۔

 ایم آئی 5 2 ہیلی کاپٹر کو شدت تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے زمین سے نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں اسلحہ ختم ہو چکا تھا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکو پالمیرا کے مشرق میں ہفتے کو اس وقت مار گرایا گیا جب سرکاری فورسز نے فضائی امداد کی درخواست کی تھی۔

دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے کہ شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں ہفتے کو دوسرے دن بھی شدید جھڑپیں شروع ہو ئیں۔ یہاں شام کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر کی جانے والی عارضی جنگ بندی کو پیر تک توسیع دینے کا وعدہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں