بغداد میں خود کش حملے ، 20 افراد ہلاک 50 زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک جب کہ 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔
![بغداد میں خود کش حملے ، 20 افراد ہلاک 50 زخمی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/60ce/3954/db30/574d6e9762468.jpg?time=1718439651)
عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک جب کہ 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا بغداد کے شمال میں ہوا جہاں کار میں نصب بم پھٹنے سے 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، دوسرا دھماکا بغداد کے جنوب میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سرکاری عمارت کے باہر دھماکے سے اڑادی جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، تیسرا بم دھماکا بغداد کے علاقے صدر میں ہوا جہاں موٹرسائیکل پر موجود حملہ آور نے خود کو دھماکےسے اڑالیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن کاروائیوں میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
متعللقہ خبریں
![حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b545/26bb/1bcd/66065ed87db7f.jpg?time=1718439652)
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی