فلوجہ کو جلد ہی داعش کے قبضے سے وا گزار کروا لیا جائے گا ، وزیر اعظم العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ  فلوجہ شہر  کو داعش  سے واگزار کروانے کے لیے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

495787
فلوجہ کو جلد ہی داعش کے قبضے سے وا گزار کروا لیا جائے گا ، وزیر اعظم العبادی

 

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ  فلوجہ شہر  کو دہشت گرد تنظیم داعش  سے واگزار کروانے کے لیے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

انھوں نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ جلد ہی کامیابی حاصل ہو گی اور داعش  شہر ترک کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔ شہریوں کو باحفاظت فلوجہ سے نکالنے کے لیے  سلامتی کی راہداری قائم کی گئی ہے اور اپنے گھروں کو ترک  نہ کر سکنے والوں کو اپنی کھڑکیوں اور بالکنیوں میں سفید رنگ کا پرچم لہرانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔اس کاروائی میں فوج ،پولیس، شعیہ ملیشیاء اور سنی قبیلے حصہ لے رہے ہیں ۔ اس وقت داعش کے زیر قبضہ  فلوجہ اور موصل  شہر ہیں ۔داعش نے 2014 سے فلوجہ پر قبضہ کر رکھا ہے ۔  یہ شہر دریائے فرات کے کنارے پر واقع ہے  ۔اس وقت یہاں  کی نفوس 75 ہزار   ہے لیکن قبضے  سے پہلے یہاں کی آبادی تین لاکھ تھی ۔ عراقی فوج نے چند ماہ پہلے رامادی کو داعش کے قبضے سے واگزار کروایا تھا ۔



متعللقہ خبریں