جان کیری کا مصر کا اچانک مگر مختصر دورہ،السیسی سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مصر کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے صدر عبدالفتاح ال سیسی سے ملاقات کی جس میں اسرائیل فلسطین تنازعے اور مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
493644
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مصر کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے صدر عبدالفتاح ال سیسی سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازعے اور مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیری نے مصر کا یہ مختصر اور فوری دورہ السیسی کے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذکرات میں ثالثی کا اعلان کرنے کے بعد کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس نے السیسی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا تھا ۔
متعللقہ خبریں
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی