اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمیاں جاری ہیں

اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمیاں جاری ہیں

436081
اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمیاں جاری  ہیں

اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر مزید تین فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

القدس میں ایک فلسطینی شہری کو دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے وار کرنے کے دعوے کے ساتھ گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس کے چند ہی گھنٹے بعد دریائے اردن کے مغربی کنارے اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ان کو اپنی گاڑی سے حراساں کرنے کے دعوے کے ساتھ ہلاک کر دیا ہے۔

ماہ اکتوبر سے ابتک جاری تناو اور کشیدگی کے دوران 167 فلسطینی شہری، 28 اسرائیلی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے 87 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد الا کیک کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست کو سیکورٹی کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں