لبنان کےوزیر اعظم رفیق حریری کی 11 ویں برسی

لبنان کےوزیر اعظم رفیق حریری کی 11 ویں برسی

432693
لبنان کےوزیر اعظم رفیق حریری کی 11 ویں برسی

گیارہ سال قبل قتل کیے جانے والے لبنان کےوزیر اعظم رفیق حریری کی 11 ویں برسی منائی گئی

بیروت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے سعد حریری نے کہا کہ ان کے ملک کے نظم و نسق کو شام ایران یا کسی دوسرے ملک کے بجائے لبنانی عوام کیطرف سے چلانے کی ضرورت ہے ۔لبنان کبھی بھی ایران کا ایک صوبہ نہیں بنے گا ۔انھوں نے 2013 سے ابتک شامی نظام کی حمایت کی کھلے عام حمایت کرنے والے حزب اللہ کو بھی چیلیچ کیا اور کہا کہ کوئی بھی ملک طاقت کے زور یا ریڈیکل رجحانات کیساتھ حملہ نہیں کر سکتا۔ انھوں نے لبنان کو جنگ میں دھکیلنے کی کوششوں کوناکام بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں صدارتی انتخابات کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے کہ14 فرودی 2005 کو رفیق حریری پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں انکے 21 ساتھی ہلاک اور 226 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔لبنان میں صدر میشل سلیمان کے فرائض کی مدت کے مئی 2014 میں ختم ہو جانے کے باوجود 21 ماہ سے صدر کا انتخاب نہیں کیا جا سکا ہے ۔ گذشتہ ہفتے صدر منتخب کرنے کے لیےقومی اسمبلی کا اجلاس ہوا لیکن پارلیمانی نمائندوں کی ناکافی تعداد کیوجہ سے صدر کو منتخب نہ کیا جا سکا ۔اب دو مارچ کو دوبارہ اجلاس ہو گا ۔



متعللقہ خبریں