ترکی شام میں قیام امن کا علمبردار ہے

شام میں امن کے قیام کے لیے ترکی ہمیشہ سے ہاتھ پاوں مارتا چلا آرہا ہے، کیونکہ ترکی میں اڑھائی ملین شامی مہاجرین موجود ہیں۔

423714
ترکی شام میں قیام امن کا علمبردار ہے

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ شام میں امن مذاکرات کے معاملے پر ترکی سے زیادہ کوششیں صرف کرنے والا کوئی دوسرا ملک موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی شام امن مذاکرات آئندہ ہفتے جنیوا میں منعقد ہوں گے۔

تا ہم مذاکرات میں کس کو دعوت دیے جانے کے معاملے میں تنازعات ابھی بھی دور نہیں کیے جا سکے۔

لندن سے روانگی سے قبل برطانوی اخباری نمائندوں کے ساتھ یکجا ہونے والے وزیر اعظم داود اولو نے بتایا کہ "شام میں امن کے قیام کے لیے ترکی ہمیشہ سے ہاتھ پاوں مارتا چلا آرہا ہے، کیونکہ ترکی میں اڑھائی ملین شامی مہاجرین موجود ہیں۔ ترکی نے سب سے زیادہ شامی شہریوں کو پناہ دینے والے ایک ملک کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ "

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنیوا میں منصوبہ بندی کردہ امن مذاکرات میں اسد انتظامیہ کے جرائم کی حصہ دار دہشت گرد تنظیم PKK کی علاقے میں شاخ پی وائے ڈی شریک نہیں ہو سکے گی۔

جناب داود اولو نے مہاجرین کے بحران کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یورپی یونین کی طرف سے ترکی کے لیے وعدہ کردہ تین ارب یورو سے ابھی تک ایک کوڑی بھی وصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی میں شامی شہریوں کو حفظان صحت کی مفت سہولتیں میسر ہیں اور سات لاکھ شامی بچے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز: #ترکی , #شام , #امن

متعللقہ خبریں