شام عالمی قوتوں کے درمیان رسہ کشیی کا باعث بنا ہوا ہے: آقدوان

انہوں نے حطائے کی تحصیل یایلا داع میں ٹیچر ہاوس میں ترکمینوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے کو جلد حل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس مسئلے کو اب طول المدت یا پھر درمیانی مدت ہی میں حل کیا جاسکے گا

407711
شام عالمی قوتوں کے درمیان رسہ کشیی کا باعث بنا ہوا ہے: آقدوان

نائب وزیر اعظم یالچین آقدوان نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں کی رسہ کشی نے شام کے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے۔
انہوں نے حطائے کی تحصیل یایلا داع میں ٹیچر ہاوس میں ترکمینوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے کو جلد حل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس مسئلے کو اب طول المدت یا پھر درمیانی مدت ہی میں حل کیا جاسکے گا کیونکہ یہ مسئلہ عالمی قوتوں کی رسہ کشی کا مسئلہ بن چکا ہے اور انہوں نے شام کے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکمین ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہی ان کا خصوصی خیال رکھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ترکمین بھائیوں کے ساتھ آئندہ بھی بھائی چارے کی فضا قائم رکھے گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں