روس نے آبدوز سے شام میں پہلی بار میزائل داغا ہے

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئی گو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کے اہداف کو پہلی بار بحیرہ روم میں موجود ایک آبدوز سے داغے گئے کروز میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے

360647
روس نے آبدوز سے شام میں پہلی بار میزائل داغا ہے

روس نے شام کے اہداف کو پہلی بار آبدوز سے داغے گئے ایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئی گو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کے اہداف کو پہلی بار بحیرہ روم میں موجود ایک آبدوز سے داغے گئے کروز میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔
ریشیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق شوئی گو کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں سے راقعہ میں داعش کے اسلح کے گوداموں اور باردوی سرنگیں تیار کرنے والے ایک کارخانے سمیت اس کے تیل کے ڈھانچے کو ٹھیک طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
روس نے شام میں داعش کے خلاف کاروائیوں میں پہلی بار آبدوز کا استعمال کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں