شام میں ایرانی بریگیڈئیر ہلاک

شام کے شہر حلب میں مخالفین کے خلاف اسد فورسز کی طرف سے جنگ کرنے والا ایرانی بریگیڈئیر ہلاک ہو گیا

394849
شام میں ایرانی بریگیڈئیر ہلاک

شام کے شہر حلب میں مخالفین کے خلاف اسد فورسز کی طرف سے جنگ کرنے والا ایرانی بریگیڈئیر ہلاک ہو گیا ہے۔
ایران کی 'صاحب نیوز' سائٹ کی خبر کے مطابق ایران پاسداران انقلاب 123 ویں بٹالین کے کمانڈر 53 سالہ بریگیڈئیر عبدالرضا موجیری کو شامی مخالفین اور اسد فورسز کے درمیان حلب میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تسنیم خبر ایجنسی کے مطابق بریگیڈئیر موجیری کو ایران کے شہر خمینی شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں