یمن:تعزشہرسے حوثیوں کا قبضہ ختم کرنے کےلیے کاروائیاں

یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادیوں نے تعز اور اس کے شہروں پر چھ ماہ سے مسلط محاصرہ ختم کرانے کے لئے وسیع بنیادوں پر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کر رکھا ہے

366652
یمن:تعزشہرسے حوثیوں کا قبضہ ختم کرنے کےلیے کاروائیاں

یمن کے شہر تعز کو حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی ملیشیا سے چھڑانے کے لئے جاری عرب اتحادی اور سرکاری افواج کے آپریشن میں منفرد پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادیوں نے تعز اور اس کے شہروں پر چھ ماہ سے مسلط محاصرہ ختم کرانے کے لئے وسیع بنیادوں پر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ اتحادی فوج کی حامی یمنی افواج بھاری فوجی ساز وسامان کے ساتھ عدن اور تعز سے ملحقہ علاقے کرش کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔
اس فوج کو اتحادی لڑاکا طیاروں کا تعاون حاصل ہے۔
کرش کے علاقے میں حوثی باغی اور علی عبداللہ صالح کی ملیشیا کے بعض افراد موجود ہیں۔
بعض اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے تعز یونیورسٹی اور ہوائی اڈے کو اپنا ٹھکانہ بنا رکھا ہےآج بھی اتحادی طیاروں نے تعز کے مغربی علاقے میں واقع یونیورسٹی اور دیر پاشا کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم برسائے۔ طیاروں نے دو سرکردہ حوثی رہنماؤں علی عبدہ اور عبدالعزیز السعودی کے گھروں پر بھی بم برسائے اور الحدیدہ کو ملانے والی شاہراہ پر واقع گولہ بارود کا گودام اور فوجی ساز وسامان بھی تباہ کر دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں