مصر میں گرنے والے طیارے میں بم کا احتمال قوی ہے

طیارے پر تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ بلیک بکس اور جائے حادثہ کے شواہد طیارے پر بم نصب ہونے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں

412289
مصر میں گرنے والے طیارے  میں بم کا احتمال قوی ہے

مصر میں گرنے والے مسافر بردار طیارے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔
طیارے کے حادثے کے پیچھے اس میں پہلے سے نصب بم کار فرما ہونے کے شبہات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بلیک بکس اور جائے حادثہ پر تحقیقات کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام تر شواہد بم کے احتمال کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔
تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایک افسر نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ بلیک بکس کی ریکارڈنگ معمول کی بات چیت کے بعد سخت شور کی آواز کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔
بم کے احتمال کو اس سے پیشتر امریکی اور برطانوی خفیہ سروس نے منظر عام پر لایا تھا۔
اس بات کی توقع ہے کہ تحقیقاتی ٹیم آج پریس کو حاصل کردہ شواہد اور تجزیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔
دوسری جانب روس نے مصر کے لیے اپنی تمام تر پروازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماسکو انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکورٹی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اور اس ملک کو پروازوں کو عبوری طور ملتوی کیا گیا ہے۔
ادھر شرم الا اشیخ شہر میں موجود بیس ہزار کے قریب برطانوی سیاحوں کو ملک واپس بھیجنے کا کام جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں