اسرائیل نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی محمد اعلان کو رہا کردیا

فلسطین اسیر کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعلان کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال تل کریم فوجی اڈے پر رہا کردیا گیا ہے اور اس کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

363588
اسرائیل نے بھوک ہڑتال  کرنے والے قیدی محمد اعلان کو رہا کردیا

اسرائیل نے ایک سال سے گرفتار اور گزشتہ دوما ہ سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے محمد اعلان کو رہا کردیا ہے۔
فلسطین اسیر کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعلان کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال تل کریم فوجی اڈے پر رہا کردیا گیا ہے اور اس کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نابلوس شہر میں سولہ نومبر 2014 کو گرفتار کیے گئے فلسطینی وکیل محمد اعلان نے اسرائیل کے اس فیصلے کے خلاف ردِ عمل کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کردی۔
اعلان کو ہسپتال منتقل کرنے اور علاج کرنے کے بعد دوباراہ گرفتار کرلیا گیا تھا اور اسے جیل ہی میں رکھا جا رہا تھا۔
اسرائیلی جیل میں اب تک چھ ہزار 500 قیدی موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں