ایران شام کے موضوع پر روس کے ساتھ مل کر حرکت کرے گا

شامی بحران کے خاتمے کے لئے ایران کی روس کے ساتھ مل کر تیار کردہ تجویز کو ہم مستقبل قریب میں عملی جامہ پہنانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ حسین امیر عبدالاحیان

388447
ایران شام کے موضوع پر روس کے ساتھ مل کر حرکت کرے گا

ایران شام کے موضوع پر روس کے ساتھ مل کر حرکت کرے گا۔۔۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالاحیان نے کہا ہے کہ شامی بحران کے خاتمے کے لئے ایران کی روس کے ساتھ مل کر تیار کردہ تجویز کو ہم مستقبل قریب میں عملی جامہ پہنانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے جاری کردہ بیان میں عبدالاحیان نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ شام کے دوران اس تجویز کے بل کو بشار الاسد کے سامنے پیش کیا گیا، اسد نے اس تجویز پر ممنونیت کا اظہار کیا اور اس موضوع پر بعض اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا"۔
انہوں نے کہا کہ شامی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ تجویز کے حقیقی موضوعات پر ہمارا اتفاق رائے ہو گیا ہے اور تجویز کی تفصیلات کے بارے میں ہم ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
عبدالاحیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے شامی بحران کی تجاویز میں عوامی کردار کو مرکز بنانا، شام میں طاقت کا خلاء پیدا ہونے کی مہلت فراہم نہ کرنا، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنا اور ہجرت کرنے والے انسانوں کو امداد پہنچانا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان موضوعات پر ہم نے اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔
ایران اور ترکی کی کوششوں سے زبیدانی کی طرح دیگر علاقوں میں بھی فائر بندی کے اطلاق سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالاحیان نے کہا کہ "شام میں اس وقت جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ حتمی فائر بندی کے حصول کے لئے علاقائی فائر بندی کو یقینی بنانا ہے"۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالاحیان نے کہا کہ "ہم ،روس کے، عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف ،جنگ کرنے کو مثبت اور تعمیری خیال کرتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں