عراق میں اغواء کردہ 18 ترک مزدوروں کے بارے میں انکشافات

عراق کی وزارت خارجہ نے اغواء کیے جانے والے 18 ترک مزدوروں کے بارے میں بعض معلومات حاصل کر لینے کا اعلان کیا ہے ۔

374177
عراق   میں  اغواء  کردہ 18 ترک مزدوروں  کے بارے میں  انکشافات


عراق کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اغواء کیے جانے والے 18 ترک مزدوروں کے بارے میں بعض اہم سراغ مل گئے ہیں ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے کہا ہے کہ مغوی ترکوں کا پتہ چلانے کے لیے وزارت دفاع ،وزارت داخلہ اور محکمہ پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں اور اس بارے میں اہم سراغ مل گئے ہیں ۔ آئندہ چند دنوں میں ترک مزدوروں کو یرغمال بنانے والوں کے خفیہ مقامات کا پتہ چل جائے گا ۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بغداد میں ترکی کے سفیر فاروق کائماک چی کیساتھ ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ حکومت عراق ترک مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے ۔ بعض حلقے ترکی اور عراق کے تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم انھیں اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔
یار رہے کہ بغداد میں دو ستمبر کو سرگرم عمل ایک ترک ٹھیکہ دار کمپنی کے 14 مزدوروں ،تین انجینیروں اور ایک اکاؤنٹنٹ کو ایک مسلح گروپ نے اغوا ء کر لیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں