مصر میں فوجی انقلاب کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن کے سربراہ ایمن عباس نے بتایا کہ انتخابات کا انعقاد مختلف مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار یکم ستمبر سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 12 دن مقرر کیے گئے ہیں

372939
مصر میں فوجی انقلاب کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

مصر کے الیکشن کمیشن نے محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ ایمن عباس نے بتایا کہ انتخابات کا انعقاد مختلف مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار یکم ستمبر سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 12 دن مقرر کیے گئے ہیں۔
پارلیمانی انتخابات میں 17 اور 18 اکتوبر کو بیرون ملک مقیم لوگ حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ مصر میں پہلے مرحلے پر 14 صوبوں میں 18 اور 19 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں دارالحکومت قاہرہ سمیت 13 صوبوں میں 22 اور 23 نومبر کو پولنگ ہوگی۔
مصر میں 2011 کے عوامی انقلاب کے بعد انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کو جون 2012 میں عدالت نے کالعدم قرار دے دیا تھا جس کےبعد سے ملک میں عوام کے حقیقی نمائندہ ایوان کا وجود نہیں۔
انتخابات کا انعقاد رواں سال مارچ میں ہونا تھا لیکن مصر کی سپریم کورٹ کی جانب سے بعض انتخابی قوانین کو غیر آئینی قرار دینے کے باعث انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں