عراق میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے جینا حرام کر رکھا ہے

لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر حل چارہ تلاش کیے جانے کا مطالبہ کرنے والے عراقی شہریوں نے حکومت سے بنیادی خدمات میں بہتری لائے جانے کی اپیل کی

315354
عراق میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ  نے جینا حرام کر رکھا ہے

عراق کے جنوب مشرقی مائسان صوبے میں گرمی کی شدت میں اضافے کےساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ عوام کے گلی کوچوں میں نکل آنے کا موجب بنی ہے۔
لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر حل چارہ تلاش کیے جانے کا مطالبہ کرنے والے عراقی شہریوں نے حکومت سے بنیادی خدمات میں بہتری لائے جانے کی اپیل کی۔
حکومت اور پارلیمانی ارکان کو " چوری کرنے کا" مورد الزام ٹہرانے والے مظاہرین نے بد عنوانیوں میں ملوث حکام کو ان کے عہدوں سے برطرف کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پیدا ہونے والے مالی بحران نے ملک میں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔
عبادی نے بجلی کے نظام میں خرابیوں کو دور کرنے کے لیے وزارت بجلی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں