مصر: جمہوریت کے حامیوں کے خلاف ظلم و جبر کا سلسلہ جاری

مصری حکومت کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع موجود نہیں ہے

384208
مصر: جمہوریت کے حامیوں کے خلاف ظلم و جبر کا سلسلہ جاری

مصر میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف دباو اور ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کی تنظیم کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔
تنظیم نے مصری حکومت کی طرف سے بعض لاپتہ افراد کے زیر حراست ہونے کی تردید کا ذکر کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ تنظیم اپریل 2014 سے جون 2015 کے درمیان سکیورٹی فورسز کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے اور اس کے بعد لاپتہ ہونے والے 7 افراد کی فائل کو ایجنڈے پر لائی ہے۔
تاہم مصری حکام کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ حقائق کی عکاسی نہیں کرتی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں