مصری فوج کی شمالی سینا میں کاروائی، 59 دہشت گرد ہلاک

مصری فوج نے شمالی سینا میں مسلح گروپوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران 59 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے لیکن ان کاروائیوں میں سات فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

346188

فوج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے کاروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے کے دو ڈپووں ،تین گاڑیوں اور چار موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ داعش کی ایک شاخ سینا ولایت نامی تنظیم نے ہفتے کے روز شمالی سینا کے زوویدی کے علاقے میں ایک فوجی کنٹرول چوکی پر حملہ کرتے ہوئے پانچ فوجیوں کوہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا ۔ اس حملے کے بعد مصری فوج نے علاقےمیں وسیع پیمانے پر فوجی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں