سینا ریگستان میں فوجی آپریشن

داعش سے منسلک سینا شہر کے نام سے اپنی کاروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں 63 عسکریت پسندو ں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

333686
سینا ریگستان میں فوجی آپریشن

مصری فوج نے سینا ریگستان میں ایک آپریشن کیا ہے۔
داعش سے منسلک سینا شہر کے نام سے اپنی کاروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں 63 عسکریت پسندو ں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سینا ریگستان کے شیخ زووید اور رفاح قصبوں کے درمیانی علاقے میں کی گئی فوجی کاروائی میں عسکریت پسندوں کے بھاری تعداد میں اسلحہ اورفوجی سازو سامان کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مذکورہ تنظیم سینا ریگستان کے علاقوں کو دہشت گرد کاروائیوں کے لیے ایک اڈے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
اس نے گزشتہ ہفتے مصری اٹارنی جنرل حشام برکات پر بم کے ساتھ قاتلانہ حملہ بھی تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں