شام کے شہر تل عبید کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

کردی گروہوں اور آزاد شامی فوج کے دستوں نے پہلے گرد و نواح کے دیہاتوں اور قصبوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد میں تل عبید شہر پر حملہ کر دیا

305290
شام کے شہر  تل عبید کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

کئی ماہ سے داعش کےقبضے میں ہونے والے شہر کونجات دلا دی گئی ہے۔
شام کے تل عبید شہر کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لینے والی شامی آزاد فوج نے اپنے پرچم کو کسٹم دفتر کی چوٹی پر لہرا دیا ہے۔
کردی گروہوں اور آزاد شامی فوج کے دستوں نے پہلے گرد و نواح کے دیہاتوں اور قصبوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد میں تل عبید شہر پر حملہ کر دیا۔
سوموار کے روز علاقے میں گھمسان کی جنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں داعش کو پس قدمی کرتے ہوئے راقعہ شہر کو راہ ِ فرار اختیار کرنی پڑی۔
اس پیش رفت کے بعد داعش کے بعض عسکریت پسندوں نے ترکی کی سرحدوں کو پار کرتے ہوئے اپنے آپ کو سیکورٹی فورسسز کے حوالے کر دیا ہے۔
جن کو سیکورٹی لیجاتے ہوئے ضروری کاروائی کی جارہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں