عراق کے سابق وزیر خارجہ کا تابوت غائب ہوگیا

عراق کے سابق وزیر خارجہ طارق عزیز کا تابوت بغداد سے عمان لے جایاجا رہا تھا کہ پرواز سے کچھ دیر قبل غائب ہوگیا

302196
عراق کے سابق وزیر خارجہ کا تابوت غائب ہوگیا

عراق کے سابق وزیر خارجہ طارق عزیز کی نعش غائب ہو گئی ۔
طارق عزیز کی وفات 5 جون کو جیل میں حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوئی تھی ۔
ان کی میت بغداد سے اردن لانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن اُن کی صاحب زادی زینب عزیز نے بتایا کہ طیارےکی پرواز سے چند منٹ قبل والد کا تابوت غائب ہو گیا ۔
اردن کی قومی فضائی کمپنی کے عہدے دار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بغداد سے آنے والی پرواز میں ان کی میت موجودنہیں تھی ۔
عزیز کے اہل خانہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کا تابوت حکومت کی تحویل میں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں