دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ترکی کی کوششیں قابل تحسین ہیں

شمال عراق کی علاقائی کردی انتطامیہ کے کمانڈر سروان برزانی نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور حکومت ترکی نے کردی مسئلے کے حل کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔

292809
 دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ترکی کی کوششیں قابل تحسین ہیں

شمال عراق کی علاقائی کردی انتطامیہ کے محمور اور گوور کے کمانڈر سروان برزانی نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور حکومت ترکی نے کردی مسئلے کے حل کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔
انھوں نے عربل کے قریب ایک فوجی کیمپ میں بیان دیتے ہوئے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ترکی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہماری ہر ممکنہ مدد کی ہے اور ہم اس امداد کیوجہ سے ترکی کے شکر گزار ہیں ۔ترکی میں صدر ایردوان کی زیر قیادت حالیہ دس برسوں میں 30 برسوں میں اٹھائے نہ جا سکنے والے انتہائی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں