داعش نے رمادی میں اپنے پرچم لہرادیئے

داعش کے جنگجووں نے گزشتہ روز عراق کے شہر رمادی میں مقامی حکومت کے دفاتر پر اپنی تنظیم کے جھنڈے لہرا دئیے اور مساجد سے اپنی فتح کے اعلانات کرا دئیے

276714
داعش نے رمادی میں اپنے پرچم لہرادیئے

داعش کے جنگجووں نے گزشتہ روز عراق کے شہر رمادی میں مقامی حکومت کے دفاتر پر اپنی تنظیم کے جھنڈے لہرا دئیے اور مساجد سے اپنی فتح کے اعلانات کرا دئیے۔
مقامی پولیس کے مطابق انتہا پسند تنظیم کے جنگجووں نے رات کے اندھیرے میں چھ خودکش گاڑیوں کی مدد سے شہر کے وسط تک رسائی حاصل کی جہاں پر الانبار کا گورنر ہاوس واقع ہے۔
بغداد سے تقریبا 100 کلومیٹر دور اس شہر کے مختلف حصوں میں جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں اور حکومتی فوج ابھی بھی شہر کے مغربی حصے میں ایک فوجی کمان کے مرکز میں موجود ہیں۔
اگر رمادی پوری طرح داعش کے قبضے میں آجاتا ہے تو یہ عراقی وزیر اعظم کی حکومت پر کاری ضرب ثابت ہوگی کیونکہ صرف چھ ماہ قبل ہی فوج اور شیعہ ملیشیاوں نے داعش سے تکریت شہر کا قبضہ حاصل کیا تھا۔
انبار کے گورنر صہیب الراوی نے بتا یا ہے کہ رمادی میں صورتحال بہت سنگین ہوچکی ہے مگر شہر ابھی تک عراقی فوج کے قبضے میں ہے اور داعش کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔
ایک عراقی فوجی میجر کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی نازک شکل اختیار کرچکی ہے اور انتہا پسندوں نے شہر میں سامان بھیجنے کے واحد راستے پر قبضہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں شہر میں تازہ کمک بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں