جان کیری کی سعودی ولیہد محمد بن نائف کیساتھ ملاقات

جان کیری نے ریاض میں وزیر داخلہ اور سعودی ولیہد محمد بن نائف کیساتھ مذاکرات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

265339
جان کیری کی سعودی ولیہد محمد بن نائف کیساتھ ملاقات


یمن میں صورتحال کے سنگین شکل اختیار کرجانے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری مذاکرات کی غرض سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔
انھوں نے سب سے پہلے ریاض میں وزیر داخلہ اور سعودی ولیہد محمد بن نائف کیساتھ مذاکرات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ان کے ہمراہی وفد میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ حرف،مشرق بعید کے امور کی ذمہ دار کیری کی نائب این پٹرسن اور ریاض میں امریکی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے ۔ ماریہ حرف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کیساتھ اہم مسائل اور علاقائی سلامتی کے شعبے میں تعاون جیسے معاملات کا جائزہ لیں گے ۔
جان کیری مذاکرات کے دوران یمن میں انسانی امداد پہنچانے کی غرض سے حملوں میں وقفہ دینے کا بھی مطالبہ کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں