بغداد میں بم حملے، 18 افراد ہلاک 50 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بموں سے لدی ہوئی گاڑیوں سے تین مختلف علاقوں میں حملوں سے 18 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں ۔

251420
بغداد میں بم حملے، 18 افراد ہلاک  50 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بموں سے لدی ہوئی گاڑیوں سے تین مختلف علاقوں میں حملوں سے 18 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں ۔
یہ حملےشاپنگ سینٹرز اور پر رونق بازاروں میں کیے گئے ہیں ۔شام جانے والی شاہراہ پر واقع ایک کنٹرول چوکی پر بموں سے لدی ہوئی گاڑی میں دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سات عراقی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
دریں اثناء داعش کے دہشت گردوں اور عراقی فوج کے درمیان فلوجا اور رامادی شہروں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں ۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی فوج داعش کے زیر کنٹرول فلوجا شہر کے قصبے گارما کو عنقریب ہی اپنے قبضے میں لے لے گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں