اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے لیے نیا خصوصی نمائندہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے یمن کے بحران کو سفارتی طریقے سے حل کرنے میں مددگار ہونے کی غرض سے موریطانیہ کے اسماعیل اعولد شیخ احمد کو یمن کے امور کا نیا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ اسماعیل اعولد شیخ احمد برطانوی نژاد باشندے جمال بن عمر کی جگہ اختیارات سنبھالتے ہوئے حوثیوں اور یمن انتظامیہ کے درمیان جاری جھڑپوں کو ختم کروانے اور امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں صرف کریں گے

250692
اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے لیے نیا خصوصی نمائندہ

اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے لیے نیا خصوصی نمائندہ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے یمن کے بحران کو سفارتی طریقے سے حل کرنے میں مددگار ہونے کی غرض سے موریطانیہ کے اسماعیل اعولد شیخ احمد کو یمن کے امور کا نیا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔
اسماعیل اعولد شیخ احمد برطانوی نژاد باشندے جمال بن عمر کی جگہ اختیارات سنبھالتے ہوئے حوثیوں اور یمن انتظامیہ کے درمیان جاری جھڑپوں کو ختم کروانے اور امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں صرف کریں گے۔
اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے کئی ایک اداروں میں پنے فرائض ادا کرنے والے احمد شیخ نے ایبولا کے خلاف جدو جہد میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے حیثیت سے فرائض ادا کیے تھے۔
جمال بن عمر کی خلیجی کونسل اور حوثیوں کے درمیان مسئلے کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئی تھیں اور سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتوں نے 26 مارچ کو یمن پر فضائی حملے شروع کردیے تھے۔
خلیجی ممالک نے جمال بن عمر کی کاروائیوں پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا تھا اور ان کو تبدیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے نیا نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔
اقوام متحدہ نے جمال بن عمر کی جانب سے چار سال تک کی جانے والی کوششوں اور نمائندہ خصوصی کے طور پر کام کرنے کے بعد ان سے اس عہدے سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے 16 اپریل کو اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں